20.4 C
Dublin
جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

ایرانی وزیر خارجہ کی محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ: ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سعودی ولئ عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولئ عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔

سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی روابط اور دو طرفہ تعاون کے مستقبل کے مواقع، علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

- Advertisement -

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’’میں نے شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ نتیجہ خیز اور مفید بات چیت کی۔‘‘ ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی ولئ عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دورہ ایران کی دعوت بھی دی جسے انھوں نے قبول کر لیا۔

انھوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولئ عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا تہنیتی پیغام پہنچایا، جب کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے خادم حرمین شریفین کی طرف سے ایرانی صدر کے لیے مبارک باد اور تحسین کا پیغام دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ریاض میں سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران امیر عبداللہیان نے ایران اور سعودی عرب کے مشترکہ مفادات کے مطابق مختلف شعبوں میں اپنے تعلقات کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں