جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

آئرلینڈ میں گیس اسٹیشن پر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

آئرلینڈ میں گیس اسٹیشن پر ہونے والے زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 9 شہری ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ڈونیگال میں ایک گیس اسٹیشن پر ہوا جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔

مقامی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے ایپل گرن نامی گیس اسٹیشن پر دھماکا ہوا جس کی وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں کو فوری طور اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

جائے حادثہ سے سامنے آنے والی تصاویر میں دھماکے سے تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔ گیس اسٹیشن کے اوپر قائم ایک رہائشی گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا جس کا ملبہ اسٹیشن کی پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں پر گرا۔

آئرلینڈ کے وزیراعظم نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جزیرے کے لوگوں المناک حادثے پر صدمے میں ہیں، حادثے سے متاثر ہونے والوں کے اہل خانہ اظہار ہمدردی کرتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں