ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ایک بار پھر کراچی کنگز کیلیے کھیلنے پُر خوش ہوں، عرفان خان نیازی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایمرجنگ کرکٹ اسٹار عرفان خان نیازی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کا حصہ بننے پر خصوصی ویڈیو بیان جاری کر دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کراچی کنگز کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں عرفان خان نیازی نے کہا کہ ایک بار پھر کراچی کنگز کیلیے کھیلنے پُر خوش ہوں۔

عرفان خان نیازی نے کہا کہ کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال اور مینجمنٹ کا مشکور ہوں جنہوں نے گزشتہ سال مجھے پک کیا اور اس سال ریٹین بھی کیا۔

- Advertisement -

کرکٹر نے کہا کہ کراچی کنگز اس سیزن بہترین پر فارم کرنے کیلیے پُر جوش ہے۔

قبل ازیں، جنوبی افریقہ کے اسٹار اسپنر تبریز شمسی نے فینز کیلیے خصوصی پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں ایک بار پھر کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے پر پُرجوش ہوں اور فینز کیلیے اپنی اے گیم کے ساتھ میدان میں اتروں گا۔

اسکواڈ کی ریٹینشنز کا اعلان

پی ایس ایل 9 کیلیے کراچی کنگز نے 7 دسمبر کو اسکواڈ کی ریٹینشنز کا اعلان کیا تھا جس میں گزشتہ سیزن کے چھ کھلاڑیوں کو ریٹین کیا جبکہ دو کھلاڑی ٹریڈ کے تحت ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

ٹیم کا حصہ بننے والے شان مسعود گولڈ کیٹیگری میں بطور برانڈ ایمبسیڈر کراچی کنگز کا حصہ ہیں۔ ٹریڈ کے تحت کراچی کنگز کا حصہ بننے والے فاسٹ بولر حسن علی بھی ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔

سابق کپتان شعیب ملک کو بطور مینٹور گولڈ کیٹیگری میں کراچی کنگز کی ریٹینشنز میں شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ کے تربیز شمسی کو بھی گولڈ کیٹیگری میں ریٹین کیا گیا ہے۔ ریٹین ہونے والے کھلاڑیوں میں ڈائمنڈ کیٹیگری میں جیمز ونس شامل ہیں۔

سلور کیٹیگری میں فاسٹ بولر میر حمزہ اور وکٹ کیپر بیٹر محمد اخلاق کو ریٹین کیا گیا ہے۔ ایمرجنگ کیٹیگری میں عرفان خان نیازی کو برقرار رکھا گیا ہے۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ ریٹین ہونے والے کھلاڑی ہماری حکمت عملی اور ٹیم کلچر میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ریٹینشن کی فہرست تجربے اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کا توازن برقرار رکھتے ہوئے مرتب کی گئی ہے، وہ کھلاڑی جو گزشتہ سیزن میں ہمارے ساتھ تھے ان سب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں