ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اسلامک یونیورسٹی میں جاں بحق طالبعلم کی موت کی وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلامک یونیورسٹی میں تنظیموں کے تصادم میں جاں بحق طالبعلم کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں بتایا گیا سیدطفیل کی موت گولی نہیں پتھر لگنے کی وجہ سے ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلامک یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں میں تصادم کے معاملے پر اسلام آباد پولیس نےجاں بحق طالبعلم کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ حاصل کرلی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا جاں بحق سیدطفیل کوگولی نہیں پتھر لگا جس کے باعث موت ہوئی۔

یاد رہے جامعہ میں اسلامی جمعیت طلبہ کی ایکسپو کے دوران سرائیکی اسٹوڈنٹ کونسل نےتقریب پرحملہ کردیا تھا، جس سے اکیس طلبا زخمی جبکہ ایک جاں بحق ہوگیاتھا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق پولیس نے کارروائی کرکے سولہ طالب علموں کو گرفتار کرلیا تھا اور ملزمان کا4روزہ ریمانڈحاصل کرچکی ہے، گرفتار16ملزمان کے علاوہ مزید15 ملزمان کی بھی شناخت ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں : اسلامک یونیورسٹی میں طلبہ تصادم، ایک جاں‌ بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر15ملزمان کوگرفتارکرنےکےلئے3ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جائےوقوعہ سےنائن ایم ایم پستول کےخول بھی برآمدہوئے، یونیورسٹی میں اسلحہ کیسے پہنچا، سیکیورٹی عملہ شامل تفتیش کیا جارہا ہے۔

گزشتہ روز تصادم کے دوران جاں بحق طالب علم طفیل رحمان کی نماز جنازہ سینیٹر سراج الحق کی امامت میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ کےبعد اپنےخطاب میں سراج الحق نے واقعے کے ذمہ داروں کی فی الفور گرفتاری کامطالبہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں