تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’امن کا نشان ہمارا پاکستان ہے‘ یومِ پاکستان پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ جاری

راولپنڈی : پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے ایک ملی نغمے کا ٹریلر ’’امن کا نشان ہمارا پاکستان ہے‘‘ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے نیا ملی نغمہ جاری کردیا ہے، جس میں دشمنوں کو واضح پیغام دیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم23مارچ کو 78واں یوم پاکستان منائے گی ، پاکستان امن کانشان ہے اور ہم اسکی ہرقیمت پرحفاظت کرینگے۔

میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کے بعد پاکستان امن کی جانب گامزن ہے، ہمارا دشمن امن کوبرباد کرنے کےلئے سازشیں کررہا ہے، دشمنوں نے الجھانے کی کوشش کی مگرہم امن کےلئے ثابت قدم ہیں۔

یاد رہے گذشتہ سال بھی  آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک نیا ملی نغمہ ’’ہم سب کا پاکستان‘‘ جاری کیا تھا ، جسے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا تھا۔

خیال رہے کہ تیئس مارچ کا دن وطن عزیز پاکستان کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، 23 مارچ 1940 ء کو لاہور میں واقع منٹو پارک موجودہ اقبال پارک میں قرار داد پاکستان منظور ہوئی ،23 مارچ کی تاریخی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر سال 23 مارچ کو یوم پاکستان منانے کا اعلان سرکاری طور پر کیا جاتا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -