منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

’اسرائیلی افواج غزہ میں اپنا مشن مکمل کرنے والی ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ غزہ مشن مکمل کرنے کے قریب ہے اب شمال پر توجہ مرکوز کریں۔

وزیر دفاع یوو گیلنٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج غزہ میں اپنا مشن مکمل کرنے کے قریب ہیں اور ان کی توجہ لبنان کے ساتھ شمالی سرحد پر مرکوز ہو گی۔

وزیر دفاع نے ویڈیو بیان میں اسرائیل کی شمالی سرحد پر فوجیوں کو بتایا کہ "کشش ثقل کا مرکز شمال کی طرف بڑھ رہا ہے ہم جنوب میں اپنے کام مکمل کرنے کے قریب ہیں لیکن یہاں ہمارا مشن ابھی مکمل نہیں ہوا ہے۔

- Advertisement -

اسرائیلی حکام نے لبنان اور حزب اللہ کے خلاف مکمل فوجی کارروائی کے لیے اپنی دھمکیوں کو بڑھا دیا ہے۔ حزب اللہ تقریباً ایک سال قبل غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل اور اس کی فوج کے خلاف محدود حملے کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں