ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اسرائیل کتنے ارب ڈالر غزہ جنگ میں جھونکے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

معیشت کی تباہ حالی کے باوجود اسرائیل غزہ جنگ پر اربوں ڈالر جھونکنے کے لیے تیار ہے۔

بینک آف اسرائیل کے مطابق غزہ جنگ پر 54 بلین ڈالر سے زائد لاگت آنے کی توقع ہے۔

اسرائیلی چینل 12 کا کہنا ہے کہ بینک آف اسرائیل کا تخمینہ ہے کہ 2023 اور 2025 کے درمیان غزہ کی جنگ پر تقریباً 54 بلین ڈالر (210 بلین اسرائیلی شیکل) خرچ کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے، اسرائیل نے جنگ پر 6.6 بلین ڈالر (24.7 بلین اسرائیلی شیکل) کی سرمایہ کاری کی ہے جس میں اسرائیل کی سرحدوں کو مضبوط بنانے اور ملک کے شمال اور جنوب سے بے گھر ہونے والے 100,000 سے زیادہ لوگوں کے لیے مالی امداد شامل ہے۔

العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ کے اسرائیل کی معاشی صورتحال پر مرتب ہونے والے تباہ کن اثرات نے ماہرین کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

اقتصادی ماہرین کا خیال ہے کہ اسرائیل میں موجود بین الاقوامی کاروباری ادارے اور کمپنیاں اپنے کاروبار اور سرمایہ کاری واپس لینے پر غور کررہی ہیں۔

العربیہ بزنس کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹس کے مطابق اعداد و شمار اور بیانات کے مطابق یہ واضح ہورہا ہے کہ اسرائیلی صارف اس وقت غیر ضروری مصنوعات کی خریداری سے گریز کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس کی وجہ سے تفریحی کمپنیوں اور لگژری مصنوعات کی فروخت کافی حد تک متاثر ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں