ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

حماس کے سربراہ کا خاندان بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ : حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا خاندان بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگیا ، شہید ہونے والوں میں بیٹوں، بیٹی، پوتے اور پوتیوں سمیت چودہ افراد شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی حملے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا گھرانہ شہید ہوگیا، شہید ہونے والوں میں بیٹوں، بیٹی، پوتے اور پوتیوں سمیت چودہ افراد شامل ہیں۔

ان میں ایک بیٹا وہ بھی ہے، جس نے صرف چالیس دن میں قرآن حفظ کیا تھا، اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ رات غزہ پر حملے میں حماس کے اہم کمانڈرایمن بھی جان سے گئے۔۔

- Advertisement -

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے حماس کے پاس صرف دو آپشن ہیں یا تو مر جائیں یا ہتھیار ڈال دیں۔

خیال رہے اسرائیلی کی وحشیانہ بمباری سے شہید فلسطنیوں کی تعداد ساڑھے تین ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ تیرہ ہزار سے زائد زخمی ہیں اور سیکڑوں فلسطینی اب بھی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے ہیں۔

صبح سویرے اسرائیل فضائیہ نے ابراج کے علاقہ میں تین رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا، جس سے عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، خان یونس میں آبادی پر میزائل برسائے جبکہ نورشمس کیمپ پر بمباری کی۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کی بندرگاہ کے قریب بارہ فلسطینیوں کو بھی نشانہ بنایا، غزہ میں القدس اسپتال کےاطراف بمباری کی اور الشفا اسپتال کے نواحی علاقے کوبھی نشانہ بنایا گیا،

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں