ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اسرائیلی حکومت شہریوں کو ہتھیار فراہم کرنے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج اور وزارت دفاع اپنے شمالی حصے میں مقامی دستوں میں ہتھیار تقسیم کر رہی ہے۔

فوج اور وزارت دفاع نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے شمالی کمیونٹیز میں مقامی ملیشیا کو سازوسامان کے کنٹینرز بھی دینا شروع کر دیے ہیں۔

ہر کمیونٹی کو ہتھیار، سیرامک واسکٹ اور ہیلمٹ ملیں گے۔ اس کے علاوہ طبی اور لاجسٹک آلات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

یہ اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر Itamar Ben-Gvir کے اقدام سے ملتا جلتا ہے جس نے اکتوبر میں سویلین ملیشیا کو اسالٹ رائفلیں تقسیم کی تھیں۔

یہ تقسیم محصور غزہ کی پٹی کے قریب علاقوں، مقبوضہ مغربی کنارے کی بستیوں اور اسرائیل کے "ملے ہوئے شہروں” پر مرکوز تھی جہاں فلسطینی اور یہودی آباد تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں