اشتہار

اسرائیلی فائرنگ سے مزید 3 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

قابض صیہونی فورسز کی بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ ریاستی دہشتگردی کے تازہ واقعے میں مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ یہ افراد اتوار کو نابلس شہر کے قریب اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہوئے اور ان کی شناخت 24 سالہ جہاد محمد الشامی، 22 سالہ عدے عثمان الشامی اور 18 سالہ محمد راید دابیک کے نام سے کی گئی۔

اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا کہ نابلس کے مغرب میں جٹ جنکشن کے قریب ایک فوجی پوزیشن پر مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کا جواب فوجیوں نے "لائیو فائر” سے دیا۔

- Advertisement -

فلسطینی صدر محمود عباس کی فتح پارٹی کی مسلح شاخ الاقصیٰ شہداء بریگیڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے ان کے 3 ارکان کو شہید کیا ہے۔

واضح رہے کہ نئے سال کے آغاز سے ہی اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں کا خون بہانے کے واقعات میں تیزی آگئی ہے اور اب تک 81 فلسطینیوں کو مختلف واقعات میں شہید اور سیکڑوں کو زخمی کیا گیا ہے جن میں نوجوان اور نوعمر لڑکے بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں