جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

ہنڈن برگ ریسرچ کا اڈانی کے بعد اگلا نشانہ کون؟ رپورٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

شارٹ سیلر ہنڈن برگ کی رپورٹ نے بلاک انکارپوریشن کے بانی جیک ڈورسی پر الزام لگایا ہے کہ کمپنی نے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کو نظر انداز کیا ہے۔

ہنڈن برگ کی رپورٹ نے عالمی مارکیٹ میں ہلچل پیدا کر دی ہے، رواں سال 24 جنوری کو ہنڈن برگ نے اڈانی گروپ کے بارے میں رپورٹ جاری کی جس کے بعد سے اب تک اڈانی گروپ کی دولت میں کمی کا سلسلہ ہے۔

تاہم ہنڈن برگ کی نئی رپورٹ نے ٹوئٹر کے سابق بانی اور بلاک انکارپوریشن کے شریک بانی جیک ڈورسی کی مجموعی مالیت کو اب نقصان پہنچا رہی ہے، رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ اس کمپنی نے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کو نظر انداز کیا۔

- Advertisement -

ہنڈن برگ کا نئی رپورٹ جاری کرنے کا اعلان، اب کونسا ارب پتی نشانے پر ہوگا؟

ہنڈن برگ ریسرچ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کمپنی نے یوزر کی تعداد کو بڑھا کر دکھایا اور کسٹمر بنانے پر آئے خرچ کو کم کر کے دکھایا ہے۔

 ہنڈن برگ رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد پری مارکیٹ ٹریڈ میں بلاک انکارپوریشن کے شیئر میں زبردست گراوٹ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک 18 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے جس سے 526 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہنڈن برگ ریسرچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ دو سالوں کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بلاک انکارپوریشن نے منظم طریقے سے اُس ڈیموگرافکس کا فائدہ اٹھایا ہے جس کی مدد کرنے کا وہ دعویٰ کرتا ہے۔

ہنڈن برگ

واضح رہے کہ گزشتہ 24 جنوری کو ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ آنے کے بعد اڈانی گروپ کے شیئر میں گراوٹ کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔

رپورٹ میں اڈانی گروپ پر اسٹاکس میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اس رپورٹ میں اڈانی گروپ پر بقایہ قرض کا مسئلہ بھی اٹھایا گیا تھا جس کے بعد اڈانی گروپ کے شیئر بازار میں لسٹیڈ اسٹاکس میں زبردست گراوٹ دیکھنے کو ملی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں