ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

جتنے چھکے پورے کیرئیر میں لگائے جیسوال نے ایک اننگ میں لگا دیے! الیسٹر کک

اشتہار

حیرت انگیز

سابق انگلش کپتان الیسٹر کک نے یشسوی جیسوال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے پورے کیریئر سے زیاد چھکے انھوں نے ایک اننگز میں لگادیے۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان راجکوٹ میں کھیلا گیا تیسرا ٹیسٹ میچ میزبان ٹیم نے 434 رنز کے بڑے مارجن سے اپنے نام کیا تھا۔ میچ میں نوجوان بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے کیئر کی دوسری ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔

انھوں نے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے باوجود 236 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 214 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 14 چوکے اور ریکارڈ 12 چھکے بھی شامل تھے۔

- Advertisement -

جیسوال نے ایک اننگز میں 12 چھکے لگاتے ہوئے سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کا ایک ٹیسٹ اننگز میں 12 چھکے مارنے کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔

انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک بھی جیسوال کی اس اننگ کے مداح ہو گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کہ بھارتی اوپنر نے اس اننگز میں اتنے چھکے لگا دیے جتنے میں نے اپنے پورے ٹیسٹ کیریئر میں لگائے ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک نے 291 ٹیسٹ اننگز میں 12472 رنز بنائے ہیں۔ ان کے ٹیسٹ کیریئر میں 33 سنچریاں اور 57 نصف سنچریاں ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کک نے اپنے پورے ٹیسٹ کیریئر میں مجموعی طور پر 11 چھکے لگائے ہیں۔ ون ڈے میں بھی ان کے نام صرف 10 چھکے ہیں۔ ٹیسٹ کیریئر میں ان کی بہترین اننگز 294 رنز ہے۔

اس کے مقابلے میں نوجوان یشسوی جیسوال نے اب تک 7 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جس میں انھوں نے 13 اننگز میں 868 رنز بنائے ہیں۔ جیسوال کا ٹیسٹ میں اوسط 71.25 کا ہے جس میں 25 چھکے شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں