ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

نواز شریف کا دورہ بلوچستان، جام کمال سمیت اہم شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے دورہ بلوچستان کے دوران اہم شخصیات نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف آج بلوچستان کے دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے جہاں مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، شہباز شریف اور مریم نواز سمیت ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کوئٹہ میں موجود ہے۔

اس موقع پر جام کمال، سردار فتح، محمد حسنی، مجیب الرحمان، میر عاصم کرد، میر دوستین ڈومکی، خان محمد جمالی، فائق جمالی ن لیگ میں شامل ہوگئے۔

- Advertisement -

ن لیگ میں شامل ہونے والوں میں غفورلہڑی، محمد خان لہڑی، سلیم کھوسہ، شعیب نوشیروانی، سردارعبدالرحمان کیتھران، ذین مگسی، سردارمسعود لونی شامل ہیں۔

محمد خان طور، عثمان خیل، نور محمد مڑ، شیر گل خلجی، حاجی برکت رند، شوکت بنگلزئی، عطا اللہ، ربابہ بلیدی، میر انور شاہوانی، سردار علی حیدر ایم حسنی بھی ن لیگ میں شامل ہونے والوں میں شامل ہیں۔

ن لیگ میں شامل ہونے والوں میں جعفر کریم بنگار،سردار زادہ ادریس تاج، آغا فیصل احمد زئی، ملک شہریار، امین ایم حسنی ،حاجی نوراللہ لہڑی، سعید الحسن، عاطف سنجرانی شامل ہیں۔

ڈاکٹر اشوک کمار، ڈاکٹرمحمد ایوب بلوچ، میراسماعیل بلوچ، میرطارق بگٹی، بسنت لال گلشن، محمد کاشف، مصلح الدین مینگل ن لیگ میں شامل ہوگئے۔

ن لیگ میں شامل ہونے والوں میں داؤد شاہوانی، سردارنعمت اللہ تمرانی بزنجو، سردارزادہ میراخلاق کدرانی، سردار زادہ عالم خان تمرانی، مینا زینت شاہوانی، صوبیہ قبزئی، کاشفہ گچکی شامل ہیں۔ سردار عالم تمرانی، میر اخلاق بزنجو، رب نواز بہرانی، حاجی حنیف رند بھی ن لیگ کا حصہ بن گئے۔

نوازشریف اور شہباز شریف نے سیاسی شخصیات کوپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں