پیر, جولائی 8, 2024
اشتہار

’حکومت جاگیرداروں پر نہیں غریبوں پر ٹیکس لگا رہی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت جاگیرداروں پر ٹیکس لگانے کے بجائے غریب، متوسط طبقے اور تنخواہ داروں پر لگا رہی ہے۔

انہوں نے منصورہ میں 12 جولائی کے دھرنے کے حوالے سے تاجر تنظیموں کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی تاجروں سے ملکر ملک کو مشکل سے نکالےگی، حکومت ہر15دن پرتیل کی قیمت بڑھاکربجٹ دیتی ہے جاگیردار پر ٹیکس لگانےکا کہتے ہیں تو نہیں لگاتے۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ آئی پی پی معاہدوں کو ری نیو نہیں کیا جاتا معاشی فیصلے وہ کر سکتا ہےجس کو عوام کا اعتماد حاصل ہو، جماعت اسلامی سیاست عبادت سمجھ کر کرتی ہے۔

- Advertisement -

قبل ازیں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کے لیے دھرنا دے رہی ہے، دھرنے میں فیملیز اور ہر طبقہ ہائے فکر سے لوگ شرکت کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے نے 375 ارب ٹیکس ادا کیا ہے ۔ بجلی اور گیس کے بلوں میں بھاری ٹیکسز کا بوجھ بھی اسی عوام پر ہے  مڈل کلاس پر ٹیکسز کا بوجھ بڑھانے کے بجائے بڑے جاگیرداروں کے ڈیڑھ فیصد طبقے پر ٹیکس عائد کیا جائے تو کئی گنا زیادہ رقم جمع ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 12 جولائی سے اسلام آباد میں بھاری ٹیکسز اور مہنگی بجلی کے خلاف دھرنے کا آغاز ہورہا ہے  ہم آکر بیٹھ جائیں گے ۔ حکومت کو عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں