ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

دہشتگردی کے واقعات میں ’را‘ ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، جان اچکزئی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: نگراں وزیر اطلاعات و نشریات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ گوادر اور دیگر دہشتگردی کے واقعات میں ’را‘ کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

کمشنر کوئٹہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں صوبائی وزیر جان اچکزئی نے کہا کہ حالیہ دہشتگردی سے ثابت ہوگیا کہ 2 ہمسایہ ممالک ہمیں بلیک میل کر رہے ہیں، ایک دن پہلے سوشل میڈیا پر ’را‘ کے اکاؤنٹ مبارکباد دے رہے تھے۔

جان اچکزئی نے کہا کہ دہشتگرد حملے کو ناکام بنانے کیلیے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، دہشتگردی وہاں سے ہو رہی ہے جن کی ہم نے 50 سال مہمان نوازی کی، بھارت اس خطے میں تباہی مچا کر اپنی بالادستی قائم کرنا چاہتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کینیڈین شہری کے قتل سے ثابت ہوگیا بھارت دہشتگرد ریاست ہے، بھارت کے خلاف تمام ثبوت کے باوجود عالمی طاقتوں کی خاموشی معنیٰ خیز ہے۔

نگراں صوبائی وزیر نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سرحد پار سے حملے ہوتے ہیں جس میں ہمارے جوان شہید ہوتے ہیں۔

جان اچکزئی نے کہا کہ ہم نے 40 سال تک مہاجرین کی مہمان نوازی کی، انہیں یہاں پڑھنے لکھنے کا موقع دیا اور زندگی کی تمام سہولتیں فراہم کیں، جو سہولیات پاکستان نے دیں وہ افغان حکومت بھی نہیں دے سکتی۔

کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے بتایا کہ بلوچستان سے 54 ہزار سے زائد تارکین وطن واپس جا چکے ہیں، 5 سے 6 ہزار پناہ گزین روزانہ واپس جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں