جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

جاپان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی، سونامی کی وارننگ ختم

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے، جب کہ 155 افراد زخمی ہوئے ہیں، جب کہ سونامی کی وارننگ ہٹا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے 400 کلومیٹر دور وسطی صوبے اوشیکاوا میں آنے والے 7.6 شدت کے ہول ناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد چوبیس ہو گئی ہے، جب کہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

زلزلے سے درجنوں عمارتیں اور متعدد گھر تباہ ہو گئے ہیں، سڑکوں پر گہری دراڑیں پڑ گئیں، زلزلے سے ایک رہائشی علاقے میں آگ بھی بھڑک اٹھی، متاثرہ علاقوں میں ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں، زلزلے کے باعث نظام زندگی میں شدید خلل پڑ گیا ہے، شاہراہیں بند ہو گئی ہیں اور بلٹ ٹرین سروس اور پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔

- Advertisement -

بحیرہ جاپان کے ساحلی علاقے سے ایک میٹر اونچی سونامی کی لہریں ٹکرائی تھیں، نیگاتا، تویاما اور اوشیکاوا صوبوں کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری ہونے کے بعد ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کے ایک لاکھ سے ز ائد لوگوں کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے کہا ہے کہ خدشہ ہے کہ زلزلے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے، اور اموات بڑھنے کا بھی خدشہ ہے، انھوں نے کہا سیلف ڈیفنس فورس کے اہلکاروں کو متاثرہ علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے، جہاں وہ لوگوں کی نقل مکانی میں مدد کر رہے ہیں۔

جاپان میں زلزلہ، امریکی صدر نے بڑی پیشکش کردی

زلزلے کے بعد جاپان اور ارد گرد کے ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی، جو بعد میں سونامی ایڈوائزری میں تبدیل کر دی گئی، تاہم آج منگل کی صبح اسے بالکل ہی ہٹا دیا گیا ہے، جاپان میں زلزلے کے بعد 50 سے زائد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں