ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

مسلسل غیرحاضری پر رکن پارلیمنٹ برطرف

اشتہار

حیرت انگیز

جاپان میں پارلیمنٹ سے مسلسل غیرحاضر رہنے پر رکن اسمبلی کو برطرف کر دیا گیا۔

یوشیکازو ہیگاشیتانی نامی رکن اسمبلی 70 سال سے زائد عرصے میں جاپان کی پارلیمنٹ سے نکالے گئے پہلے رکن پارلیمنٹ بن گئے ہیں کیونکہ وہ ایوان میں آنے اور اپنا کام کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

پارلیمنٹ نے 1950 سے اب تک صرف دو افراد کو ہی نکالا ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے جب کسی رکن اسمبلی کو مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے نکالا گیا ہو۔

- Advertisement -

GaaSyy: Japan parliament expels YouTuber MP who never came to work

جولائی 2022 میں منتخب ہونے کے بعد سے ہیگاشیتانی نے ایک بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی۔ "نو شو ایم پی” ان کا عرفی نام ہے وہ ایک سابق بزنس مین اور یوٹیوبر ہیں جو اپنی سیلیبرٹیز کے ساتھ گپ شپ ویڈیوز کے لیے مشہور ہے۔

وہ دبئی سے ہی کام کررہے ہیں ان کا دعویٰ ہے کہ اگر وہ جاپان واپس گئے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ مبینہ طور پر انہیں اپنی یوٹیوب ویڈیوز سے متعلق کچھ جاپانی مشہور شخصیات کی بدنامی پر پوچھ گچھ کا سامنا ہے۔

Japan parliament expels YouTuber MP Yoshikazu Higashitani. He never came to  work | World News - Hindustan Times

پچھلے ہفتے پارلیمنٹ نے ہیگاشیتانی سے کہا کہ وہ ٹوکیو کے چیمبر میں ذاتی طور پر معافی مانگے اور یہ ان کے لیے آخری موقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں