اشتہار

’بلاول کو زرداری بھی سنجیدہ نہیں لیتے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بلاول کو آصف زرداری سنجیدہ نہیں لیتے تو میں بھی انہیں جواب دینا ضروری نہیں سمجھتا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے اے آر وائی نیوز کے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ قرارداد اور چیف سیکریٹری کا استعفیٰ دو الگ چیزیں ہیں، سینیٹ قرارداد کی آئینی و قانونی حیثیت نہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہماری بدقسمتی یہ ہے ایوان بالا میں اس طرح کے لوگ ایسی قرارداد پیش کریں، الیکشن میں ایک دن کی بھی تاخیر ریاست کے مفاد میں نہیں، مولانا فضل الرحمان ایسی گفتگو کریں گے تو ماحول میں موجود کنفیوژن میں اضافہ ہی ہوگا۔

- Advertisement -

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ الیکشن تاخیر سے ریاست کو جو نقصان ہوگا شاید اس کا مداوا مشکل ہوجائے، بلاول کو آصف زرداری کبھی سنجیدہ نہیں لیتے تو مجھے کیا ضرورت انہیں جواب دینے کی۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ 4 سال نوازشریف پارٹی سے دور رہے، 4 سال تک نواز شریف اور ن لیگ کو کام نہیں کرنے دیاگیا، ایک ماہ ہوچکا ہے اب نوازشریف سمیت پوری پارٹی کام کررہی ہے۔

جاویدلطیف کا کہنا تھا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کررہے، ابھی تک کوئی اتحاد نہیں بنا رہے، ن لیگ پہلے اپنے لوگوں کو میرٹ پر آگے لائےگی، پنجاب میں مسلم لیگ ن واضح اکثریت حاصل کرے گی۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نوازشریف، شہباز شریف کے جلسوں کا شیڈول ترتیب دیا جاچکا ہے، ن لیگ ٹکٹوں کے اعلان کے بعد جلسوں کاشیڈول بھی جاری کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں