اشتہار

مقدمات کی تفتیش کیلیے جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو درج مقدمات میں تفتیش کے لیے طلب کر لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ جے آئی ٹی سر براہ ایس ایس پی عمران کشور نے کل 11 بجے پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کیا ہے جن میں حماد اظہر، فرخ حبیب، فواد چوہدری، اعجاز چوہدری، مسرت جمیشد چیمہ ودیگر شامل ہیں۔

تمام رہنماؤں کو کل صبح 11 بجے سی سی پی او آفس میں طلب کیا ہے جہاں ان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔ جے آئی ٹی رہنماؤں اور کارکنوں پر درج 10 مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے۔

- Advertisement -

22 مارچ کو پنجاب کی نگراں حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج دہشتگردی کے مقدمات کی تحقیقات جے آئی ٹی تشکیل دی تھی اور ایس ایس پی عمران کشور کو جے ٹی آئی کا سربراہ مقرر کیا تھا جبکہ ایس پی ماڈل ٹاؤن آفتاب پھلروان بھی اس کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ آئی بی اور حساس اداروں کے افسران بھی جے آئی ٹی شامل ہیں۔

جے آئی ٹی تھانہ ریس کورس، سول لائن اور شادمان میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف درج مقدمات کی تفتیش کر کے چالان عدالت میں جمع کرائے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد جوجوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی کے بعد سے اسلام آباد اور لاہور پولیس ایکشن میں آئی ہے۔ پولیس نے قائدین سمیت متعدد کارکنوں کے خلاف مقدمے درج کیے جن میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں