اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

بھارت میں ایک اور غیر ملکی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست راجستھان میں غیر ملکی خاتون ویلاگر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق خاتون ویلاگر کا تعلق کوریا سے ہے جس نے حال ہی میں راجستھان کے شہر جودھ پور میں تاریخی مقام کا دورہ کیا جہاں سے اُسے جان بچا کر بھاگنا پڑا۔

خاتون ویلاگر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان لڑکا انہیں ہراساں کر رہا ہے۔ وہ جہاں جاتی ہیں لڑکا پیچھے آ جاتا ہے اور ایک موقع پر اُس نے انہیں جنسی طور پر ہراساں بھی کیا۔

- Advertisement -

بھارت میں ایک اور غیر ملکی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آگیا

ویلاگر کی ویڈیو پر پولیس فوراً حرکت میں آگئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت دیپک کے نام سے ہوئی ہے جو ذہنی مرض ہے تاہم معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

چند روز قبل بھارت میں ایک اطالوی خاتون سیاح کو ٹرین میں ہراساں کیا گیا تھا۔ خاتون نے خفاظت کے لیے خود کو باتھ روم میں بند کر دیا تھا۔ غیر ملکی مہمانوں کے ساتھ اس طرح کے واقعات سے دنیا بھر میں بھارت کی بدنام ہو رہی ہے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں