منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

اردنی طیاروں نے فضا سے غزہ میں امداد گرائی

اشتہار

حیرت انگیز

خوراک اور ادوایات کی شدید کمی کے شکار اہل غزہ کے لیے اردن نے فضا سے امداد گرائی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق اردن کی فضائیہ نے غزہ کی پٹی میں طیارے کے ذریعے فضا سے امدادی سامان گرایا ہے۔

محصور ساحلی انکلیو میں لاکھوں فلسطینیوں کو انتہائی ضروری امداد پہنچانے کے لیے یہ اب تک کی سب سے بڑی فضائی کارروائی ہے۔

- Advertisement -

اردن کی فوج کے ترجمان مصطفیٰ حیاری نے کہا ہے کہ آپریشن میں چار C-130 طیارے تعینات کیے گئے جن میں ایک فرانسیسی فضائیہ کا تھا۔

حیاری نے مزید کہا کہ امداد کو غزہ کے ساحل کے ساتھ ساتھ گیارہ مقامات پر اس کے شمالی کنارے سے جنوب کی طرف عام شہریوں کے لیے جمع کیا گیا تھا۔

غزہ میں اردنی فوج کے زیر انتظام اسپتالوں میں پچھلی فضائی کھیپ پیراشوٹ کے ذریعے دوائیں اور انتہائی ضروری انسانی امداد بھیجے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں