کابل: افغان دارالحکومت کابل میں تعلیمی مرکز کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد اٹھارہ ہوگئی ہے۔
افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد18 تک جاپہنچی ہے،تاہم افغان میڈیا کا دعویٰ ہے کہ واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد پچیس سے زائد ہے۔
اس سے قبل افغان وزارت داخلہ نے بتایا تھا کہ کابل کے علاقے پل خشک کے قریب زوردار دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
Video shows bodies lying on the ground following blast near an educational center in west of #Kabul pic.twitter.com/irtiSZdFlj
— 1TVNewsAF (@1TVNewsAF) October 24, 2020
یہ بھی پڑھیں: کابل : پاکستانی سفارت خانے کے باہر بھگدڑ مچنے سے 15افراد جاں بحق
افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکہ خودکش تھا، حملہ آور کا نشانہ کوثر دانش نامی تعلیمی مرکز تھا، واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔