اشتہار

کچے کے ڈاکوؤں نے 2 ماہ بعد لوئر دیر کے دو رہائشیوں کو رہا کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لوئر دیر: صوبہ سندھ کے کچے کے علاقے کے ڈاکوؤں نے خیبر پختونخوا کے شہر لوئر دیر کے دو رہائشیوں کو رہا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تاوان کی ادائیگی کے بعد کچے کے ڈاکوؤں نے لوئر دیر کے دو رہائشیوں کو چھوڑ دیا ہے، حاجی حمید اور ظاہر شاہ گاڑیاں خریدنے کے چکر میں کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئے تھے۔

مغوی شہریوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دونوں شہریوں کو 2 ماہ تک کچے کے ڈاکوؤں نے یرغمال بنائے رکھا، اور تاوان کی ادائیگی کے بعد چھوڑا۔

- Advertisement -

گزشتہ روز یہ خبر منظر عام پر آئی تھی کہ آئی جی پولیس خیبر پختونخوا نے آئی جی سندھ سے رابطہ کر کے اس معاملے پر گفتگو کی تھی، اور ترجیحی بنیادوں پر اسے حل کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر آئی جی سندھ نے معاملے کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ضلع دیر کے شہریوں کو سندھ کے کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا

دوسری طرف وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی ملک لیاقت علی خان نے آئی جی کے پی سے ملاقات کی اور بتایا کہ یرغمالیوں پر ڈاکوؤں کی جانب سے تشدد کیا جا رہا ہے، ملک لیاقت علی خان نے کہا کہ صوبے کے عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کا اوّلین فرض ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں