اشتہار

کراچی ایئرپورٹ جانے والے شہریوں کیلئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ایئر پورٹ پر آنے والے تمام شہریوں پر بڑی پابندی عائد کرہے جس کی خلاف ورزی پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

اس حوالے سے سی اے اے حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر پان، چھالیہ، گٹکے اور سگریٹ نوشی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی اے اے انتظامیہ نے کراچی ایئرپورٹ کی ٹرمینل بلڈنگ کے اندر پان چھالیہ، سگریٹ نوشی نسوار کھانے والوں کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا ہے،پابندی کا اطلاق آئندہ 6نومبر سے ہوگا۔

- Advertisement -

اس سلسلے میں کراچی ایئرپورٹ پر کام کرنے والے سی اے اے، ایرلائنز سمیت تمام کمپنیوں کے ملازمین کو بھی سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں، مذکورہ پابندی پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کے ایئرپورٹ انٹری پاس منسوخ کردیے جائینگے، اے ایس ایف اور سی اے اے ویجیلنس کو سخت نگرانی کی ہدایت کردی گئی ہے۔

پان چھالیہ گٹکا سگریٹ نوشی والوں کے خلاف ایک ہزار جرمانہ بھی ہوگا، ایئرپورٹ انتظامیہ کو ایئرپورٹ کی لفٹس، برآمدوں سمیت ٹرمینل بلڈنگ میں پان گٹکے تھوکنے کے نشانات ملے جس کے بعد پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں