اشتہار

کراچی میں ڈیری فارمرز مافیا بے لگام، فی لیٹر دودھ کی قیمت 230 روپے کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں ڈیری فارمرز مافیا بے لگام ہو گیا ہے، فی لیٹر دودھ کی قیمت 230 روپے کر دی۔

تفصییلات کے مطابق کراچی میں ڈیری فارمرز مافیا کی من مانیاں بدستور جاری ہیں، کمشنر کراچی کے احکامات ایک بار پھر ہوا میں اڑا دیے گئے، اور دودھ کی قیمتوں میں ازخود 20 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔

کمشنر کراچی نے دودھ کے سرکاری نرخ 180 روپے لیٹر مقرر کر رکھی ہے، تاہم شہر میں دودھ پہلے ہی 210 روپے لیٹر فروخت کیا جا رہا تھا، اب مزید 20 روپے لیٹر اضافے کے اعلان کے بعد دودھ 230 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جانے لگا ہے۔

- Advertisement -

ڈیری فارمر شاکر عمر گجر کے مطابق ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمتوں میں بیس روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا گیا ہے، جب کہ شہری کہتے ہیں کہ انتظامیہ کا دودھ کی قیمتوں پر کوئی کنٹرول نہیں ہے، دودھ فروش اپنی مرضی سے دودھ کی قیمت میں اضافہ کر دیتے ہیں۔

انتظامیہ نے دودھ کی پیداواری لاگت 222 روپے فی لیٹر کا تخمینہ لگایا تھا، جب کہ ڈیری فارمرز نے دودھ کی پیداواری لاگت کا تخمینہ 242 روپے فی لیٹر لگایا تھا، ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی دودھ کی قیمتوں کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہیں، گزشتہ تین ہفتے کے دوران دودھ کی قیمتوں سے دو اجلاس طلب کیے گے لیکن کمشنر کراچی غیر حاضر رہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں