بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

ڈرم میں خاتون کی لاش، پولیس کو اہم ملزم کی گرفتاری میں کامیابی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پولیس نے ڈیفنس فیز 7 کے ایک پلاٹ میں نوجوان خاتون کی لاش کو ڈرم میں پھینکنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت وزیر مائی عرف حسینہ کے نام سے ہوئی جو ڈی ایچ اے میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ مقتولہ شادی شدہ ہے جس کا تعلق بہاولپور سے تھا مقتولہ مبینہ طور پر قیوم آباد میں صہیب اور حضرت اللہ کے ساتھ رہتی تھی۔

- Advertisement -

ڈیفنس فیز 7 میں ڈرم سے خاتون کی 4 روز پرانی لاش بر آمد

ڈی آئی جی اسد رضا نے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزم عادل کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم عادل کا ابتدائی بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔

ملزم عادل نے بتایا کہ میں اور حضرت اللہ جب گھر پہنچے تو حسینہ کا قتل ہو چکا تھا، حسینہ کی لاش ڈرم میں پڑی ہوئی تھی، ہم نے ڈرم بند کر کے لاش کو خالی پلاٹ میں پھینکا۔

ملزم نے بتایا کہ حسینہ کا قتل صہیب نے کیا ہے، صہیب گھر پر آیا اور دیکھا حسینہ کسی اور سے بات کررہی ہے، صہیب نے غصے میں آکر حسینہ کا قتل کیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ مقتولہ کا شوہر بہاولپور میں رہتا ہے، رابطہ ہوگیا ہے، مقتولہ کے شوہر کو مقدمہ درج کرانے کے لیے کراچی بلایا ہے اگر  ورثا مقدمہ درج نہیں کراتے تو سرکارکی مدعیت میں مقدمہ درج ہوگا۔

ڈی آئی جی  ساؤتھ کا کہنا ہے  کہ ملزم صہیب اور حضرت اللہ کی گرفتاری کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں، اطلاعات کے مطابق ملزم حضرت اللہ جھنڈولہ فرار ہوگیا ہے جبکہ ملزم عادل نے مقتولہ کی لاش کو ٹھکانے لگانے میں سہولت کاری کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں