ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

کراچی میں رکشہ دوسری گلی میں کھڑا کرنے پر جھگڑا، ایک شخص جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اورنگی ٹاون میں رکشہ دوسری گلی میں کھڑا کرنے پر جھگڑے کے دوران ندیم نامی شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے ذمہ دارشخص کی تلاش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں جھگڑے کے دوران ندیم نامی شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس نے بتایا کہ واقعہ جاں بحق شخص کا رکشہ دوسری جگہ پر کھڑا کرنے کے دوران پیش آیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اورنگی ٹاون ایک نمبر میں پڑوسی اپنے گھر میں کام کیلئے ٹرک بلایا تھا، متوفی کا رکشہ گھر کے باہر کھڑا ہوا تھا، جس سے راستہ رک رہا تھا۔

حکام نے بتایا کہ پڑوسی نے بغیر بتائے محمد ندیم کا رکشہ دوسری گلی میں کھڑا کر دیا اور اس بات پر ان کے درمیان جھگڑا ہوا، اس دوران ندیم کو پڑوسی نے دھکا دیا تو نیچے گر پڑا اور انتقال کرگیا۔

ندیم کو اسپتال منتقل کیا تو ڈاکٹروں نے دل کا دورہ پڑنے سے موت کی تصدیق کی تاہم حادثے کے ذمہ دارشخص کی تلاش کی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں