ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

کراچی والے پھر ہوجائیں تیار، مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ایک بار پھر بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا، بارش کا نیا سسٹم سندھ بھر میں باران رحمت برسائے گا۔

تصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارش کے نئے سسٹم کے تحت سندھ میں آج سے بارش کا امکان ہے۔ کراچی، بدین، ٹھٹھہ، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں بارش ہوسکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق اسی طرح شہیدبینظیرآباد، میرپورخاص، دادو، سکھر، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بارش کا امکان ہے، سندھ کے شہروں میں آج اور کل کہیں تیزاور کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

- Advertisement -

’متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی جاتی ہے‘۔

علاوہ ازیں سندھ میں سیلابی صورت حال میں این ڈی ایم اے کا امدادی اور بحالی کا کام بھی جاری ہے۔ سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے19ہزار خیمے بھیج دیے گئے۔

یہ خیمے5کور کی مدد سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں