ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

کراچی: دھماکا پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پولیس کا کہنا ہے کہ صدر میں ہونے والا دھماکا پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

پولیس کے مطابق بظاہر لگ رہا ہے دھماکے سے کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جیسے ہی کوسٹ گارڈ کی گاڑی گزری تو دھماکا ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کوسٹ گارڈ کی گاڑی گزرتے ہی کچرے میں رکھا دھماکا خیز مواد پھٹ گیا، سرکاری گاڑی پر بال بیرنگ کے نشانات زیادہ ہیں جس سے لگتا ہے کہ دھماکے کا نشانہ سرکاری گاڑی ہی تھی۔

کراچی میں دھماکا، ایک شخص جاں‌ بحق، کئی گاڑیاں تباہ

- Advertisement -

دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ دور دور تک آواز سنائی دی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹرجناح اسپتال ڈاکٹر شاہدرسول کا کہنا ہے کہ دھماکےمیں جاں بحق ایک شخص کی لاش لائی گئی ہے جب کہ اب تک8 زخمیوں کو لایا گیا ہے، بال بیرنگ سےزیادہ افرادزخمی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں