ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

کراچی میں 2 منزلہ عمارت گرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 10 کے قریب دو منزلہ عمارت گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں آئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لیاقت آباد میں دو منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے گرنے کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، یہ رہائشی اور کمرشل علاقہ تھا جہاں پر اس بلڈنگ سے متصل پلاٹ پر تعمیر کے لیے کھدائی کا کام ہورہا تھا۔

عمارت گرنے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام کی وجہ سے متاثرہ عمارت کی بنیاد کو نقصان پہنچا جس وجہ سے یہ عمارت گری۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

- Advertisement -

اس عمارت کے گرنے کا اندازہ لوگوں کو پہلے ہی ہوچکا تھا، اس لیے حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے تمام لوگ وہاں سے ہٹ گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ عمارت کی دونوں منزلوں پر گودام قائم تھے، مذکورہ عمارت کے نیچے ایک دوکان قائم تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں