پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

کترینہ کے سر پر گھاس اُگ آئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کیا بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کے سر پر گھاس اُگ آئی؟ یقیناً آپ بھی پڑھ کر حیران ہوئے ہوں گے مگر کترینہ کیف کی ایسی منفرد تصویر سامنے آئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس کافی متحرک نظر آتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر موجود شوبز شخصیات اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اور خصو صاً مداح تصاویر اور ویڈیوز  کو نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ اپنی ہردل عزیز شخصیت کو نئے روپ میں دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: فلم زیرو: ’ انوشکا نے مشکل کردار بہت اچھے سے نبھایا ‘

اب سے کچھ دیر قبل کترینہ کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی جس میں وہ سر پر ہیئر بینڈ لگائے ایک بوڑھی خاتون کے ساتھ کھڑی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کترینہ چھٹیاں گزارنے اپنے گھر گئی ہوئی ہیں اور انہیں نے یہ تصویر اپنی والدہ کے ہمراہ بنا کر شیئر کی جس میں وہ بہت زیادہ خوش نظر آرہی ہیں۔

یاد رہے کہ کترینہ کیف کی حال ہی میں فلم زیرو ریلیز ہوئی جس نے باکس آفس پر کوئی خاطر خواہ بزنس نہیں کیا، اس فلم میں شاہ رخ خان، انوشکا شرما نے بھی مرکزی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان اور کترینہ کی سیکیورٹی فوج نے سنبھال لی

علاوہ ازیں بالی ووڈ اداکارہ آئندہ برس اپنی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف تھیں جس میں وہ سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں