اشتہار

افغانستان ہمسایہ ملک ہونے کا حق ادا نہیں کررہا، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق ادا نہیں کررہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق ادا نہیں کررہا، افغانستان دوحہ معاہدے کی پاسداری بھی نہیں کررہا۔

انہوں نے کہا کہ 50/60لاکھ افغانیوں کو تمام تر حقوق کے ساتھ پاکستان میں 40/50 سال سے پناہ میسر ہے، اس کے برعکس پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کو افغان سرزمین پہ پناہ گاہیں میسر ہیں، یہ صورت حال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔

- Advertisement -

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گا، انشاءاللہ۔

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے پی ٹی آئی کی حکومت میں اسمبلی میں آکر ممبران کو بریفنگ دی اور افغانستان سے ٹی ٹی پی کو پاکستان لا کر بسانے کے فوائد بتائے اور پھر جزاروں کو لے آئے۔ وہ لوگ آج روزانہ شہید ہونے والوں کے وارثوں کو بھی کچھ بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ یہی لوگ تھے جنہوں نے 2018 میں عمران خان کا پراڈکٹ لانچ کیا اور اس پراڈکٹ نے قوم کو9مئی کا منحوس دن دکھایا اور پھر 4 سال یہ گارنٹی کیا کہ وطن عزیز ہر لحاظ تباہی کا شکار ھو جائے۔ اللہ پاک شہداء کے خون کے صدقے اس پاک سرزمین کی حفاظت فرمائے، آمین

Comments

اہم ترین

مزید خبریں