منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

این اے 243، ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار کے کاغذات نامزدگی مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کے این اے 243 میں کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 243 میں ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے، این اے 242 کے ریٹرننگ افسر نے غلطی سے این اے 243 کے کاغذات وصول کرلئے تھے۔

ریٹرننگ افسر نے کہا کہ آپ نے غلط جگہ فارم جمع کرائے اور ہم نے غلطی سے وصول کرلئے، آپ کا مسئلہ ایپلٹ ٹریبونل پر حل ہوسکتا ہے ہمارے پاس نہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب پی ایس حلقہ 66 سے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار راشد انجم کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے، پی ایس حلقہ 63 کے امیدوار عاطف علی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کے حلقہ پی ایس 66 سے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔

پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت کے کاغذات نامزدگی منظور

کراچی میں پی ٹی آئی امیدوار عامر لیاقت کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوئی۔ عامر لیاقت تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کے ہمراہ پیش ہوئے۔

ریٹرننگ افسر نے سوال کیا کہ 2017 سے کوئی انکم ہے نہ ٹیکس، عامر لیاقت نے کہا کہ جی میں نے جمع کرادیا ہے۔

ریٹرننگ افسر نے مزید پوچھا کہ آپ کو پارٹی سے ٹکٹ ملا ہے، عامر لیاقت نے کہا کہ جی ملا ہے، ابھی میرے ہاتھ میں نہیں آیا، ریٹرننگ افسر نے عامر لیاقت کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں