اشتہار

خیبر پختونخوا میں بڑے سیلابی ریلے کا خطرہ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں خبر دار کیا ہے کہ صوبے کے بالائی علاقوں میں گرمی کی لہر سے گلیشیئر پگھلنے سے سیلابی ریلے کا خدشہ ہے۔

اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں متنبہ کیا ہے کہ اپر اور لوئر چترال، کوہستان، دیر اور سوات کے بالائی علاقوں میں گرمی کی لہر آئے گی۔

 پی ڈی ایم اے کے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ حساس علاقوں کی مقامی کمیونٹی کو پیشگی اطلاع دی جائے، ایمرجنسی،ریسکیو سروسز اور سی ای ڈیلیو کے اہلکاروں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

- Advertisement -

مراسلہ میں ہدایات دی گئی ہیں کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور فوری ریسپانس کیلئے سازو سامان تیار رکھیں، حساس علاقوں میں سیاحوں اور مسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حساس علاقوں میں کسی بھی غیرضروری سفر سے گریز کریں، کسی رکاوٹ یا بندش کی صورت میں سڑکوں کی بحالی کو یقینی بنایا جائے۔

مراسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہسیت دی گئی ہے، ڈی جی کے اعلامیے کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ہے، عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہماری ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں