منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

سابق صدر سپریم کورٹ بار عبدالطیف آفریدی کو کیوں قتل کیا؟َ قاتل کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : سابق صدر سپریم کورٹ بار لطیف آفریدی کے قاتل نے پولیس کے سامنےاعتراف جرم کرلیا اور قتل کی وجہ ذاتی دشمنی بتائی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر سپریم کورٹ بار عبدالطیف آفریدی کے قتل کیس کے مرکزی ملزم کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔

ملزم نے پولیس حکام کےسامنےاعتراف جرم کرلیا اور اپنے بیان میں قتل کی وجہ ذاتی دشمنی بتائی۔

- Advertisement -

ملزم نے اعتراف کیا کہ 30 بور پستول سے وکیل لطیف آفریدی کاقتل کیا، کئی دنوں سے وکیل کے قتل کا پلان تھا۔

دوسری جانب سے پشاور ہائی کورٹ بارروم میں سینئروکیل لطیف آفریدی کی قتل کی تحقیقات جاری ہے۔

سی سی پی اونےایس ایس پی آپریشن کوواقعےکی انکوائری کرانے کاحکم دیتے ہوئے 24گھنٹےمیں فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔

ہائی کورٹ میں اسلحہ لے جانے اورسیکیورٹی لیپس کے حوالے سے تفتیش ہوگی۔

یاد رہے معروف قانون دان عبدالطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے، پشاور ہائی کورٹ بار کے احاطے میں لطیف آفریدی پر فائرنگ کی گئی،انھیں زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پولیس کا کہنا تھا عبدالطیف آفریدی کو 6 گولیاں لگیں، حملہ آورعدنان سمیع آفریدی کو اسلحہ سمیت موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں