12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بھارتی اداکار نے کنزا ہاشمی کے ساتھ گانے کی جھلک شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ کنزا ہاشمی نے بھارتی اداکار کرن واہی کے ساتھ گانے کی جھلک شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار کرن واہی نے کنزا ہاشمی کے ساتھ تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

کرن واہی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جلد آرہا ہے۔‘

- Advertisement -

تصویر میں کنزا ہاشمی نے کریم کلر کا شلوار قمیض زیب تن کیا ہوا جبکہ کرن واہی براؤن شرٹ میں موجود ہیں۔

کنزا ہاشمی اور کرن واہی کی اس تصویر سے متعلق زیادہ معلومات موجود نہیں ہیں تاہم بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ ’تم میرے ہوجاؤ۔‘ کے عنوان سے ایک گانے کی میوزک ویڈیو ہے۔

بھارتی میڈیا یہ بھی بتانا ہے کہ اس گانے کو دونوں اداکاروں نے دبئی میں شوٹ کیا ہے۔

واضح رہے کہ کنزا ہاشمی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

ان دنوں کنزا ہاشمی کا ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جارہا ہے جس میں وہ ’حیا‘ کا کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں فیصل قریشی، زین افضل، حنا دلپذیر، شہروز سبزواری، صائمہ نور ودیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں