ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 9 کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نئے کپتان، نئی جرسی اور نئے عزم کے ساتھ کراچی کے شیر ملتان سلطانز کے خلاف مدمقابل ہیں۔ ملتان میں کھیلے جارہے ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

میچ کے حوالے سے جہاں شائقین کرکٹ پُرجوش ہیں وہیں دونوں ٹیموں کے کپتان بھی ایونٹ کا آغاز جیت کے ساتھ کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔

- Advertisement -

کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود کہتے ہیں اس سیزن اپنی الگ پہچان بنائیں گے جب کہ ملتان کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ جیت کے لیے ٹاپ فور کا پُرفارم کرنا انتہائی ضروری ہے۔

باہمی مقابلوں میں ملتان کیخلاف کراچی کا پلڑا بھاری ہے۔ اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 13 میچز کھیلے گئے ہیں، جن میں سے 6 میچز کنگز اور 5 میں سلطانوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

May be an image of 2 people and text

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں