جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

خیبرپختون خوا بارشیں: کتنے ہلاک و زخمی ہوئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارشوں سے 2 بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے خیبرپختون خوا میں ہونے والی حالیہ بارشوں سے نقصانات کی  رپورٹ جاری کی گئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ مردان میں2 بچے، باجوڑ ، اپردیر میں ایک،ایک شخص جاں بحق جبکہ 9 کے قریب زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق مردان میں 16 گھروں کوجزوی  جبکہ ایک گھر کو مکمل نقصان پہنچا۔

- Advertisement -

پی ٹی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں مزیدتیزکرنےکی ہدایات کردی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق تمام اضلاع میں بحالی اور امدادی کارروائیوں کے لیے فنڈذ جاری کیے جاچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تمام اضلاع کی انتظامیہ کے ریلیف اکاؤنٹ میں رقم موجودہے،پالیسی کےتحت متعلقہ انتظامیہ متاثرہ افراد میں رقوم تقسیم کر تی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ ،متعلقہ ادارے الرٹ ہیں جبکہ پی ڈی ایم اےکا ایمر جنسی آپریشن سینٹر مکمل  طور پر فعل اور متحرک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں