اشتہار

یوکرین جنگ میں ایک بھی امریکی بیلسٹک میزائل چلا تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ روس کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

روس نے یوکرین جنگ میں ایک بھی امریکی بیلسٹک میزائل چلنے پر حریف کو سخت ترین وارننگ جاری کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے صدارتی محل کریمیلن کے ترجمان دمتری پیسقوف نے اپنے ایک جاری بیان میں خبردار کیا ہے کہ یوکرین جنگ میں ایک بھی امریکی بیلسٹک میزائل چلا تو پھر حالات قابو سے باہر ہوجائیں گے۔

ترجمان کریمیلن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے حال میں یوکرین کو 2.2 ارب ڈالر کی فوجی امداد دی ہے اور اس امداد میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھی ہو سکتے ہیں۔

- Advertisement -

دمتری پیسقوف نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کا امریکی ہم منصب سے گفتگو کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھی روس نے امریکا کو متنبہ کیا تھا کہ اگر اس نے یوکرین کو ایئر ڈیفنس میزائل فراہم کیے تو یہ اس کی جانب سے ’ایک اور اشتعال انگیز اقدام‘ ہو گا جو ماسکو کو ردعمل پر مجبور کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیوٹن نے جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی، سابق برطانوی وزیراعظم کا دعویٰ

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے اُس موقع پر بریفنگ میں واشنگٹن کیف کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کی رپورٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرین کی جنگ میں امریکا موثر طور پر ایک فریق بن چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں