ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کویت: درجنوں غیر ملکیوں کی ملازمتیں ختم

اشتہار

حیرت انگیز

کویتی وزارت داخلہ کی جانب سے اہم اقدام اُٹھاتے ہوئے 800 سے زائد غیر ملکی ملازمین کو سبکدوش کردیا۔ ملازمین کی اکثریت کا تعلق عرب ممالک سے ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے ایک اعلی عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا کہ 800 سے زیادہ غیرملکیوں کی ملازمتوں کو ختم کردیا گیا ہے۔

کویتی عہدیدارکا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ سے سبکدوش کیے جانے والے غیرملکی ملازمین کو کارروائی نمٹانے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب کویت کے جنرل ڈپارٹمنٹ آف سیکورٹی ریلیشنز اینڈ میڈیا نے عوام اور رہائشیوں کے لئے ایک انتباہ جاری کردیا ہے۔

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا بنیادی مقصد قانون کی حفاظت اور غلط کام کرنے والوں کو گرفت میں لانا ہے۔

فوجداری تحقیقات کے جنرل ڈپارٹمنٹ، خاص طور پر منی کرائمز ڈیپارٹمنٹ کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے، دو نیٹ ورکس کی شناخت اور گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، جن میں 8 افراد شامل ہیں، یہ افراد مختلف قسم کے فراڈ میں ملوث تھے۔

منی کرائمز ڈیپارٹمنٹ نے ان مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، اطلاعات کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد سادہ لوح افراد سے دھوکہ دہی میں ملوث تھے۔

ملزمان متاثرین کو متعدد بینک اکاؤنٹس کھولنے کا لالچ دیتے تھے، جبکہ مجرمان غیر قانونی سرگرمیوں اور دھوکہ دہی کے لین دین کے لیے ان بینک اکاؤنٹس کا استحصال کرتے تھے۔

اس آپریشن کے دوران ایک اور جرائم پیشہ گروہ کا بھی خاتمہ کیا گیا ہے، یہ گروپ اسمارٹ فون ایپلی کیشن کے ذریعے کویت کی سرحدوں سے باہر افراد کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے انتہائی منظم انداز میں مصروف عمل تھا۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاط سے کام لیں، اس طرح کے عناصر کی فوری طور پر اطلاع فراہم کریں، اپنے آپ کو دھوکہ دہی اور فراڈ کا شکار ہونے سے بچانے کے لیے نامعلوم اصل یا مشکوک ایپلی کیشنز یا ویب سائٹس سے دور رہیں، تاکہ کسی پریشانی کا شکار نہ ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں