تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

لاہور: طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش

لاہور :صوبائی دارلحکومت میں طوفانی ہواؤں اور کالی گھٹاؤں کیساتھ موسلادھار بارش نے موسم خوشگوار کردیا ، شہر کے نشیبی علاقے زیرآب آگئے جبکہ کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق صبح صبح لاہور میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بادل برسے اور دن میں اندھیرا چھا گیا ، حبس اور گرمی کے مارے شہری خوشی سے نہال ہوگئے جبکہ شہریوں نے دن میں ہیڈز لائٹ آن کرلیں، انتظامیہ کی غفلت نے ابررحمت کو شہریوں کے لئے زحمت بنادیا۔
7

بارش کے باعث شہر کی سٹرکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں جس سے شہریوں کوشدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے، شہر کے کئی علاقوں میں بجلی چلی گئی، متعدد فیڈر بارش کا پہلا قطرہ بھی برداشت نہ کرسکے اور ٹرپ کرگئے۔

تیزا ہواؤں اور بارش سے پروازوں کا شیڈول بھی شدید متاثر ہوا، علامہ اقبال ائیرپور ٹ آنے والی کئی پروازوں کارخ دیگر شہروں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

1

دوسری جانب شیخوپورہ ، سیالکوٹ ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی، جس کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ، اسلام آباد راولپنڈی ، لاہور ، گوجرانوالہ اور بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بارش کے باعث مختلف حادثات

پنجاب سمیت لاہور میں موسلادھار بارش کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں متعدد افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے ۔

لاہور میں پری مون سون کی طوفانی بارش نے انتظامیہ کے اقدامات کی قلعی کھول دی، ٹھوکر نیاز بیگ میں موسلاھار بارش سے مکان کی چھت گر گئی، چھت گرنے سے دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ رسیکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، فیروز پور روڈ کے علاقے میں زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئی ۔

منڈی بہاوالدین میں بھی گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا، بھکر میں بارش سے متعدد دیواریں ،چھتیں اور درخت گرگئیں، چھتیں، دیواریں گرنے سے بچہ اور خاتون جاں بحق جبکہ 12افراد زخمی ہوئے، جھنگ میں طوفانی بارش کے باعث بجلی کی تار ٹوٹ کر پانی میں گرگئیں، کرنٹ لگنے سے 2افراد جاں بحق، 4افرادزخمی ہوگئے۔

ظفروال میں بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور سیوریج کا نظام شدید متاثر ہوا،پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب کے شہروں میں نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں اور متعلقہ ادارے نکاسی کے کام کی خود نگرانی کریں۔

موسم کی صورتحال

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے سے مون سون کی باقاعدہ بارشیں شروع ہو جائیں گی، آج صبح سے لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، ناروال، قصور، ننکانہ صاحب، لاہور، گجرات اور گوجرانوالہ کے اضلاع میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش کا یہ سلسلہ اگلے دو سے تین گھنٹوں میں ختم ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا، آج (شام/رات) راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، کوئٹہ، ژوب، سبی، نصیرآباد، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات آئندہ 48گھنٹوں میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، مالاکنڈ، ڈی آئی خان، بنوں، کوئٹہ، ژوب، سبی، نصیرآباد، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -