تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاک انگلینڈ سیریز کراچی سے شروع کرنے پر غور

لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے شیڈول میں ردوبدل کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیاسی جماعت کے لانگ مارچ کے باعث شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے جس کے وینیو کے لیے دیگر آپشن پر غور کیا جارہا ہے۔

شیڈول کے مطابق انگلش ٹیم کو 27 نومبر کی صبح اسلام آباد پہنچنا ہے جبکہ پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: شاہین آفریدی باہر، اسپیڈ اسٹار ڈیبیو کریں گے

پی سی بی ذرائع کا بتانا ہے کہ لانگ مارچ کی وجہ سے سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ملتان اور تیسرا ٹیسٹ کراچی میں کروانے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ نہیں ہوا پلان بی کا آپشن زیر غور ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جمعرات یا جمعے تک شیڈول کی تبدیلی سے متعلق اعلان متوقع ہے جبکہ وینیو کی تبدیلی سے متعلق حکومتی تجویز بھی لی جائے گی جس کے بعد شیڈول کی تبدیلی کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں فاسٹ بولر حارث رؤف ڈیبیو کریں گے جبکہ محمد عباس کی بھی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -