اشتہار

لکی مروت پولیس نے رمضان میں امن و امان کے حوالے سے حکمت عملی وضع کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: لکی مروت پولیس نے ماہ رمضان کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لئے حکمت عملی وضع کرلی۔

تفصیلات کے مطابق رمضان سیکورٹی پلان کا جائزہ ایک اجلاس میں لیا گیا جس کی صدارت ڈی پی او حسن اقبال نے کی، اجلاس میں دیگر پولیس افسران اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ماہ رمضان کے دوران 24 مقامات پرناکہ بندی پوائنٹ قائم کیے جائیں گے جبکہ11مختلف روٹس سمیت اہم شاہراہوں پر پولیس کی موبائل گشت یقینی بنائی جائے گی اس کے علاوہ لکی اور نورنگ سمیت ضلع کے18مقامات پر پولیس کے پیدل دستے بھی گشت کریں گے۔

- Advertisement -

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ مساجد اورامام بارگاہوں کی سیکورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ داخلی اور خارجی راستوں کی سخت نگرانی کی جائے گی۔

ڈی پی او حسن اقبال نے اجلاس سے خطاب کے دوران سب ڈویژنل پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ ماہ رمضان کے دوران پولیس اہلکاروں کی اپنی جائے تعیناتی پرحاضریاں یقینی بنائیں اور سیکورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس کے جوان چوکس رہیں اور سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں۔

ڈی پی او لکی مروت کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اسلحہ کی نمائش کرنے اور قانون کی عملداری چیلنج کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں