بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

طالبان ملا عمر کی گاڑی منظر عام پر لے آئے

اشتہار

حیرت انگیز

افغان طالبان کے سابق امیر ملا محمد عمر کی زمین میں چھپائی گئی گاڑی کو نکال لیا گیا۔

طالبان حکومت کے عہدیدار نے ملا محمد عمر کے زیراستعمال رہنے والی گاڑی کو زمین سے نکالنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کے بانی مرحوم ملا محمد عمر مجاہد کی ٹویوٹا ویگن کو نکال کر صاف کیا جائے گا۔

محمد جمال نے کہا کہ اس ٹویوٹا ویگن کو امیر مرحوم نے امریکی قیادت میں ہونے والے حملے کے آغاز کے دوران قندھار سے صوبہ زابل جانے کے لیے استعمال کیا تھا۔

افغان عہدیدار کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ گاڑی کس مقام سے نکالی گئی ہے اور اسے کب چھپایا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں