12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

روس کا فلسطینیوں سے متعلق اہم مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

روس کے وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کے خلاف ’ناانصافی‘ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے "تشدد کے شیطانی چکر” کو توڑنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جس سے فلسطینیوں کی نسلیں دوچار ہیں اور "ناانصافی” کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر نے روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی TASS سے انٹرویو میں کہا کہ دہشت گردی کے حملوں کی حوصلہ افزائی کرنا، اور بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی میں اجتماعی سزا کے طریقوں کے ذریعے ان کا جواب دینا دونوں ہی ناقابل قبول ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ’’تشدد کے شیطانی چکر کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس ناانصافی کو دور کیا جائے جس کا فلسطینیوں کی کئی نسلیں شکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین-اسرائیل تنازعہ کے علاقے اور عام طور پر پورے مشرق وسطی کے خطے میں استحکام حاصل کرنے کا واحد راستہ ناانصافی کو ختم کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں