اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

بجلی بلوں کے مد میں اربوں روپے کے نادہندہ سرکاری اداروں کی فہرست جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نادہندہ سرکاری اداروں کی فہرست جاری کر دی، جس میں واسا ، ٹاؤن میونسپل اتھارٹی ، محکمہ ریلوے سمیت دیگر ادارے شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی جانب سے نادہندہ سرکاری اداروں کی فہرست جاری کردی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ واسا لیسکو کی 7ارب 67 کروڑ 98 لاکھ 80 ہزار 169 روپے ، ٹاؤن میونسپل اتھارٹی لیسکو کی 3ارب 63 کروڑ 98 لاکھ 77 ہزار روپے اور پنجاب ایریگیشن اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ لیسکو کی 59 کروڑ 60 لاکھ 53 ہزار روپے کا نادہندہ ہے۔

- Advertisement -

ترجمان لیسکو کا کہنا تھا کہ محکمہ ریلوے 53 کروڑ 29 لاکھ 82 ہزار 792 روپے ، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی 50 کروڑ 2 لاکھ 29 ہزارروپے اور لاہور کی ضلعی حکومت 49 کروڑ 59 لاکھ 62 ہزار 968 روپے کی نادہندہ نکلی۔

ترجمان کے مطابق محکمہ صحت پر 42 کروڑ 44 لاکھ 46 ہزار 903 روپے ، قصور کی ضلعی حکومت پر 34 کروڑ 99 لاکھ 29 ہزار 974 روپے ، ایل ڈی اے پر 32 کروڑ 42 لاکھ 43ہزار 293 روپے واجبات ہیں۔

سروسز اسپتال 16 کروڑ 87 لاکھ 39 ہزار 636 روپے ، محکمہ پولیس 43 کروڑ94 لاکھ 87 ہزار631 روپے ، یونیورسٹی آف پنجاب 16 کروڑ 74 لاکھ 74 ہزار 5 روپے کی نادہندہ ہے۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ نادہندہ سرکاری اداروں سے ریکوری کا عمل مکمل کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں