14.9 C
Dublin
پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی کی بحالی کا فیصلہ معطل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی کی بحالی کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پی ٹی آئی ممبرقومی اسمبلی ودیگر فریقین کو 21 جون کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی کی بحالی کے فیصلے کے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 2رکنی بینچ اپیلوں پر سماعت کی۔

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی کی بحالی کا فیصلہ معطل کردیا اور پی ٹی آئی ممبرقومی اسمبلی ودیگر فریقین کو 21 جون کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔

- Advertisement -

عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی معاونت کیلئے نوٹس جاری کر دیا ہے۔

سیکریٹری قومی اسمبلی طاہر حسین نے انٹرا کورٹ اپیل ہائیکورٹ میں دائر کی، جس میں ملک کرامت علی کھوکھر، ملیکہ بخاری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پرتحریک انصاف کے 123 ممبران نےاستعفیٰ دیئے، دو ممبران قومی اسمبلی پرنس محمد نواز اور جواد حسین نے استعفوں سےانکار کیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے غیر قانونی طور پر 16 اپریل کواستعفے منظورکئے اور 16فروری کو ہی اسپیکر پوائنٹ آف آرڈر پر استعفوں کی تصدیق کی ہدایت کی،مؤقف

دائر درخواست میں کہا کہ 30 مئی کو استعفوں کی تصدیق کےلئے پی ٹی آئی ممبران کو خط لکھا گیا اور 28مئی کو اسپیکر قومی اسمبلی نے 11 ممبران کے درست استعفے منظور کرلئے بعد ازاں اسپیکر نے قانون کے مطابق 17 جنوری کو باقی ممبران کے استعفے منظور کرلئے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سنگل بینچ نے قانون کے برعکس 19 مئی کو ممبران کی بحالی کا فیصلہ دیا، عدالت انٹرا کورٹ اپیل منظور کرکے سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں