ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

ماں کی جان بچانے پر ’’ننھے ہرن‘‘ کا انسان سے اظہار تشکر، دل موہ لینے والی ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

ننھا ہرن اپنی ماں کی جان بچانے والے انسان سے اظہار تشکر کے لیے اس کے قدموں میں بچھ گیا ویڈیو دیکھنے والوں کے آنکھیں بھیگ گئیں۔

اظہار تشکر کا جذبہ صرف انسانوں میں ہی نہیں بلکہ جانوروں میں بھی پایا جاتا ہے جیسا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ بے زبان ہرن کا بچہ اپنی ماں کی جان بچانے پر اظہار تشکر کے لیے اپنے محسن شخص کے قدموں میں بچھ جاتا ہے۔ دل موہ لینے والی یہ ویڈیو جس جس نے بھی دیکھی اس کی آنکھیں نم ہوگئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہرن کا ایک چھوٹا بچہ جنگل کنارے سڑک پر کھڑی کار میں بیٹھے افراد کی جانب پُر امید نگاہوں سے دیکھتا ہے اور بے چین ہو کر بار بار عقب میں جنگل کی جانب دیکھتا پھر کار سوار افراد کو دیکھتا ہے۔ اس کے انداز سے لگتا ہے کہ جیسے وہ کچھ درخواست کرنا چاہ رہا ہے۔

- Advertisement -

بے زبان معصوم جانور کی اس بے چینی کو دیکھتے ہوئے کار سوار دو افراد تجسس میں گاڑی سے اترتے ہیں تو ہرن کا بچہ جنگل کی جانب جانے لگتا ہے اور انہیں بار بار مڑ کر دیکھتا ہے جیسے کہ انہیں اپنے پیچھے آنے کا کہہ رہا ہو۔

جنگل میں کچھ دور چلنے کے بعد انہیں کسی جانور کے کراہنے کی آواز آتی ہے اور جب وہ اس آواز کے تعاقب میں جاتے ہیں تو جھاڑیوں میں ایک ہرنی رسیوں سے جکڑی ملتی ہے۔

یہ افراد اسے آزاد کرانے کے لیے آگے بڑھتے ہیں جس پر وہ خوفزدہ ہو جاتی ہے جس سے وہ رسیوں میں مزید جکڑ جاتی ہے تاہم نوجوان کار سے چاقو لاکر رسیاں کاٹتے اور بڑی مشکل سے ہرنی کو وہاں سے ریسکیو کرتے ہیں۔

 

آزادی کی صورت میں نئی زندگی ملتے ہی ہرنی اپنے بچے کی جانب دوڑ جاتی ہے جب کہ ریسکیو کرنے والے افراد اپنی راہ لیتے ہیں لیکن ان کی حیرت کی انتہا نہیں رہتی جب کہ ہرنی کا بچہ اپنی ماں کو چھوڑ کر ان کے پیچھے آتا ہے اور شکریہ اس طرح ادا کرتا ہے کہ اگلی دونوں ٹانگیں زمین پر ٹیک کر وہ ان کے قدموں میں بچھ جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں