ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

سابق انگلش کرکٹر نے بابر اعظم کا کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ درست قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق انگلش کرکٹر ڈیوڈ لائیڈ نے بھی بابر اعظم کے کپتانی چھوڑنے کے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔

سابق کرکٹر ڈیوڈ لائیڈ نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی کسی چیلنج سے کم نہیں، میدان میں ٹیم کو سنبھالنا آسان ہے لیکن سیاسی پہلوؤں سے نمٹنا مشکل ہوتا ہے۔

ڈیوڈ لائیڈ نے بابراعظم کو اس وقت دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک تسلیم کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ انہیں اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے۔

- Advertisement -

گزشتہ دنوں بابراعظم نے آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

بابر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کا کپتان شان مسعود کو بنایا جبکہ ٹی 20 کی کپتانی شاہین آفریدی کے سپرد کی گئی۔

دورہ آسٹریلیا شان مسعود کا پہلا چیلنج ہوگا جس میں ان کی قیادت میں ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں