22.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

عشق یا پاگل پن! دو بچوں کی ماں عاشق کے لیے ٹاور پر چڑھ گئی! ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں اکثر ایسے واقعات بھی پیش آتے ہیں جن پر کسی فلمی سین کا گمان ہوتا ہے، مدھیہ پردیش میں ایک خاتون اپنے عاشق کے ساتھ رہنے کے مطالبے کو منوانے کے لیے بلند ٹاور پر چڑھ گئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شیو پری ضلع میں پیش آنے والے ایک فلمی واقعے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شادی شدہ خاتون بلند ٹاور پر چڑھ گئی، عورت کا یہ مطالبہ تھا کہ وہ اپنے مبینہ عاشق کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔

پولیس ذرائع نے انکشاف کیا کہ پن گھٹا پاور ہاؤس کے نزدیک بلند ٹاور پر چڑھ کر مبینہ عاشق کے ساتھ رہنے کا مطالبہ کرنے والی عورت دوبچوں کی ماں ہے۔

- Advertisement -

اس موقع پر مقامی گائوں کے رہائشیوں اور پولیس حکام نے عورت کو کافی سمجھایا تاہم وہ اپنی بات پر اڑی رہی کہ پہلے اس کے عاشق کو بلایا جائے۔

آخری اطلاعات تک پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے خاتون کو بلند ٹاور سے اتارنے کی کوششیں جاری تھیں تاکہ اسے بحفاظت اس کے گھر بھیجا جاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں